*شبِ عاشور 10 محرم کی رات کے اعمال*
نوٹ: اسلامی کیلنڈر کے مطابق رات پہلے آتی ہے اور دن بعد میں لہذا 10 محرم یومِ عاشور کے دن سے پہلے آنے والی رات 10 محرم کی رات ہوتی ہے، لیکن ہماری اکثر عوام اسے دسویں کی رات کی بجائے نویں کی رات کہتی ہے جو کہ غلط ہے.
*شب بیداری*
اس رات بیداری کی فضیلت میں روایت وارد ہوئی ہیں کہ اس رات کو جاگنے والا اس کے مثل ہے جس نے تمام ملائکہ جتنی عبادت کی ہو، اس رات میں کی گئی عبادت ستر سال کی عبادت کے برابر ہے، اگر کسی شخص کیلئے یہ ممکن ہو تو آج رات کو اسے سر زمین کربلا میں رہنا چاہیے، جہاں وہ حضرت امام حسین ع کے روضہ اقدس کی زیارت کرے اور حضرت امام حسین ع کے قرب میں شب بیداری کرے تاکہ خدا اس کو امام حسین ع کے ساتھیوں میں شمار کرے جو اپنے خون میں لتھڑے ہوئے تھے۔
*نماز*
اس رات کے اعمال میں 2 نمازیں وارد ہوئی ہیں، بہتر ہے کہ مومنین دونوں نمازیں پڑھیں البتہ اگر دونوں نہ پڑھ سکیں تو کم از کم دونوں میں سے کوئی ایک نماز ضرور بجا لائیں.
*پہلی نماز*
اس رات کے آخری حصے میں چار رکعت نماز پڑھے (2......2 رکعت کر کہ) جسکی ہر رکعت میں سورئہ الحمد کے بعد دس مرتبہ آیۃالکرسی، دس مرتبہ سورئہ اخلاص (قل ھو اللہ) دس مرتبہ سورئہ فلق اور دس مرتبہ سورئہ ناس کی قرائت کرے اور بعد از سلام یعنی ان 4 رکعت کے پڑھنے کے بعد 100 مرتبہ سورئہ توحید/اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے -
*دوسری نماز*
چار رکعت نماز ادا کرے جس کی ہر رکعت میں سورئہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورئہ اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے ،اکھٹی 4 رکعت نہیں پڑھ سکتے بلکہ 2......2 رکعت کر کے پڑھنا ہوگی
یہ وہی نماز امیرالمؤمنین (ع) ہے کہ جس کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔ اس نماز کے بعد زیادہ سے زیادہ ذکر الہی کرے حضرت رسول ص پر صلوات بھیجے اور آپ(ص) کے دشمنوں پر بہت لعنت کرے ۔
*زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھے*
السَّلامُ عَلَيْكَ ياوارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ الله، السَّلامُ عَلَيْكَ ياوارِثَ نُوحٍ نَبِيِّ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياوارِثَ إِبْراهِيمَ خَلِيلِ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياوارِثَ مُوسى كَلِيمِ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياوارِثَ عِيسى رُوحِ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياوارِثَ مُحَمَّدٍ حَبِيبِ اللهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ ياوارِثَ أَمِيرِ المُؤْمِنِينَ عَلَيْهِ السَّلامُ، السَّلامُ عَلَيْكَ يابْنَ مُحَمَّدٍ المُصْطَفى، السَّلامُ عَلَيْكَ يابْنَ عَلِيٍّ المُرْتَضى، السَّلامُ عَلَيْكَ يابْنَ فاطِمَةَ الزَهْراءِ، السَّلامُ عَلَيْكَ يابْنَ خَدِيجَةَ الكُبْرى، السَّلامُ عَلَيْكَ ياثارَ الله وَابْنَ ثارِهِ وَالوِتْرَ المَوْتُورَ. أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَلاةَ وَآتَيْتَ الزَّكاةَ وَأَمَرْتَ بِالمَعْروفِ وَنَهَيْتَ عَنِ المُنْكَرِ وَأَطَعْتَ الله وَرَسُولَهُ حَتّى أَتاكَ اليَقِينُ، فَلَعَنَ الله اُمَّةً قَتَلَتْكَ وَلَعَنَ الله اُمَّةً ظَلَمَتْكَ وَلَعَنَ الله اُمَّةً سَمِعَتْ بِذلِكَ فَرِضِيَتْ بِهِ. يامَوْلايَ ياأَبا عَبْدِ الله أَشْهَدُ أَنَّكَ كُنْتَ نُوراً فِي الاَصْلابِ الشَّامِخَةِ وَالأَرحامِ المُطَهَّرَةِ لَمْ تُنَجِّسْكَ الجاهِلِيَّةُ بِأَنْجاسِها وَلْمْ تُلْبِسْكَ مِنْ مُدْلَهِمَّاتِ ثِيابِها، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ مِنْ دَعائِمِ الدِّينِ وَأَرْكانِ المُؤْمِنِينَ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ الإمام البَرُّ التَّقِيُّ الرَّضِيُّ الزَّكِيُّ الهادِي المَهْدِيُّ وَأشْهَدُ أَنَّ الأَئِمَّةِ مِنْ وَُلْدِكَ كَلِمَةُ التَّقْوى وَأَعْلامُ الهُدى وَالعُرْوَةُ الوُثْقى وَالحُجَّةُ عَلى أَهْلِ الدُّنْيا، وَأُشْهِدُ الله وَمَلائِكَتَهُ وَأَنْبِيائَهُ وَرُسُلَهُ أَنِّي بِكُمْ مُوْمِنٌ وَبِإِيّابِكُمْ مُوقِنٌ بِشَرايِعِ دِينِي وَخَواتِيمِ عَمَلِي وَقَلْبِي لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ وَأَمْرِي لاَمْرِكُمْ مُتَّبَعٌ، صَلَواتُ الله عَلَيْكُمْ وَعَلى أَرْواحِكُمْ وَعَلى أَجْسادِكُمْ وَعَلى أَجْسامِكُمْ وَعَلىْ شاهِدِكُمْ وَعَلى غائِبِكُمْ وَعَلى ظاهِرِكُمْ وَعَلى باطِنِكُمْ
*10 محرم یومِ عاشورا کے اعمال*
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر کوئی 10 محرم کے دن زیارت امام حسین علیہ السلام بجا لائے، آپ کی مصیبت پر خوب روئے اور اپنے گھر والوں اور اعزہ واقارب کو بھی رونے کا حکم دے، اپنے گھر میں عزا برپا کرے اور آپس میں ایک دوسرے سے رو کر ملے، ایک دوسرے کو ان الفاظ میں تعزیت و تسلیت پیش کرے:
*"عَظَّمَ اللّٰہُ اُجُورَنٰا بِمُصٰابِنٰا بِالحُسَینِ عَلَیہِ السَّلَام وَ جَعَلَنَا وَاِیَّاکُم مِنَ الطَّالِبِینَ بِشَارِہِ مَعَ وَلِیِّہِ الاِمَامِ المَھدِی مِن آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیہِمُ السَّلَام."*
خدا وند عالم اس کو بہت زیادہ اجر عطا فرمائے گا.
🔹 کثرت سے درود پاک پڑھے
🔹حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ اگر کوئی عاشور کے دن ہزار مرتبہ "سورہ قل اللہ احد" پڑھے تو خداوند عالم اس
کی طرف رحمت کی نظر فرمائے گا.
🔹روز عاشور امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں پر ہزار مرتبہ اس طرح لعنت بھیجنے کا بہت زیادہ ثواب ہے:
*"اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ الْحُسَیْنِ وَ اَصْحٰابِہِ."*
🔹کثرت سے یہ دعا پڑھے
*فَيَالَيْتَنِي كُنْتُ مَعَكُمْ فَأَفُوزَ مَعَكُمْ فَوْزاً عَظِيْمَا*
🔹روز عاشور گریہ وزاری کریں اور مصیبت زدوں کی طرح صورت بنائیں، آستینوں کو اوپر چڑھائیں، گریبان کو چاک کریں
🔹 روزہ رکھنے کی نیت کئے بغیر اذان فجر سے عصر تک بھوکا پیاسا رہے اور عصر کے وقت فاقہ شکنی کرے
♦ *10 محرم کے دن فجر کی نماز کے بعد سے لیکر ظہر کی اذان سے پہلے پہلے کسی بھی وقت کھلے آسمان کے نیچے/ گھر کی چھت پر جا کر نیچے بیان کردہ اعمال کرے*
🔷 سب سے پہلے امام حسین علیہ السلام کی مختصر زیارت پڑھے:
*"اَلسَّلاَم ُعَلَیکَ یٰا اَبٰا عَبدِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکَ یَابنَ رَسُولِ اللّٰہِ. اَلسَّلاَمُ عَلَیکُم وَ رَحمَۃُ اللّٰہ وَ بَرَکٰاتُہ."*
🔷 پھر دورکعت نماز بالکل نماز فجر کی طرح پڑھے اور نیت اس طرح کرے کہ دو رکعت نماز زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھتا ہوں قربۃ الی اللہ، نماز تمام کرنے کے بعد زیارت عاشورہ پڑھے.
🔹 4 رکعت نماز 2.....2 کر کے اس طرح سے پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص (قل ھواللہ) پڑھے،
تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ احزاب پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ منافقون پڑھے
⭕ نوٹ: اگر مذکورہ سورتیں نہ آتی ہوں جو بھی سورہ یاد ہو وہ پڑھے
🔹مذکورہ دعا کو سات مرتبہ اس طرح پڑھے کہ گریہ و زاری کی حالت میں یہ دعا پڑھتا ہوا سات مرتبہ آگے بڑھے اور اسی طرح سات مرتبہ پیچھے ہٹے، یہ عمل اس واقعہ کی یاد میں ہے کہ جب امام حسین ع کے ہاتھوں میں شہزادہ علی اصغر کا لاشہ تھا اور امام ع خیام کی طرف جانے کے لئے 7 مرتبہ آگے بڑھے اور سات مرتبہ پیچھے ہٹے،
وہ دعا یہ ہے
*"اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّااِلَیہِ رَاجِعُونَ رِضاً بِقَضَائِہِ وَ تَسْلِیْماً لِاَمْرِہ."*
اس کے بعد جب آخر میں پیچھے ہٹ چکے تو یہ دعا پڑھے 👇
اَللّٰهُمَّ عَذِّبِ الْـفَجَرَةَ الَّذِيْنَ شَاقُّوْا رَسُوْلَـكَ وَ حَارَبُوْا اَوْلِيَآئَكَ وَ عَبَدُوْا غَيْرَكَ وَ اسْتَحَلُّوْا مَـحَارَمَكَ وَ الْعَنِ الْقَادَةَ وَ الْاَتْبَاعَ وَ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ فَخَبَّ وَ اَوْضَعَ مَعَهُمْ اَوْرَضِىَ بِفِعْلِهِمْ لَعْنًا كَثِيْرًا
اَللّٰهُمَّ وَ عَجِّلْ فَرَجَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمْ وَاسْتَـنْقِذْهُمْ مِنْ اَيْدِى الْـمُنَافِقِيْنَ الْـمُضِلِّيْنَ وَ الْكَفَرَةِ الْـجَاحِدِيْنَ وَافْتَحْ لَـهُمْ فَتْحًا يَّسِيْرًا وَ اَتِحْ لَـهُمْ رَوْحًا وَ فَرَجًا قَرِيْبًا وَاجْعَلْ لَهُمْ مِنْ لَّدُنْكَ عَلٰى عَدُوِّكَ وَ عَدُوِّهِمْ سُلْطٰنًا نَّصِيْرًا
🔷 امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص عاشور کے دن دس مرتبہ اس دعا 👇 کو پڑھے تو خداوند عالم تمام آفات و بلائے ناگہانی سے ایک سال تک محفوظ رکھتا ہے.
*"اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِحَقِّ الحُسَینِ وَ اَخِیہِ وَ اُمِّہِ وَ اَبِیہِ وَ جَدِّہِ وَ بَنِیہِ وَ فَرِّج عَنِّی مِمَّا اَنٰا فِیہِ بِرَحمَتِکَ یٰا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ."*
🔹 دعا علقمہ پڑھے
#کانال_لشکر_زینبیون
@lashkarezainabyon