روابط عمومی/مرکز خبر المصطفی
🔹 پیام تسلیت شهادت دبیرکل حزب الله لبنان ▫️جامعة المصطفی به مناسبت شهادت سید مقاومت، سید حسن نصرالل
🔰 پیام تسلیت شهادت دبیرکل حزب الله لبنان به زبان جامعۃ المصطفیٰ کا شہید سید مقاومت سید حسن نصراللہ رضوان اللہ علیہ کی شہادت کے موقع پر بیان “مِّنَ المُؤمِنِينَ رِجَالࣱ صَدَقُواْ مَا عَٰهَدُوا اللَّهَ عَلَيه فَمِنهُم مَّن قَضَىٰ نَحبَهُ وَ مِنهُم مَّن يَنتَظِرُ وَ مَا بَدَّلُواْ تَبدِيلا” (سورۃ احزاب، آیت ۲۳) مومن و شجاع رہنما، صالح و بابصیرت مجاہد، حزب‌اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی دردناک شہادت کی خبر نے تمام آزاد منش افراد اور خصوصاً مزاحمتی محاذ سے وابستہ تمام افراد کے دلوں کو زخمی کر دیا۔ یہ وہ مجاہد تھے، جو کہ تھکنے صلی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی اسلامی مقاومت کی سربلندی، غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جنگ، اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں صرف کی۔ برسوں کی جدوجہد کے بعد، آپ نے اپنی دیرینہ آرزو کو پالیا اور اپنے شہید ساتھیوں سے ملحق ہوگئے۔ مقاومتی بلاک نے قدس شریف کی آزادی اور منحوس غاصبوں کو خطے سے نکالنے کی راہ میں ہمیشہ بڑی قربانیاں دی ہیں، لیکن یہ تلخ سانحات مجاہدین کو کبھی روک نہیں سکتے۔ بلکہ خدا کی مدد اور شہداء کے خون کی برکت سے، ان عظیم قائدین کے راستے پر یہ سفر، فلسطین کی آزادی اور صہیونی حکومت کی نابودی تک مزید تیزی سے جاری رہے گا۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اس عظیم مجاہد کی شہادت پر حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی (مدظلہ العالی)، اسلامی مقاومت کے رہنماؤں اور مجاہدین، تمام مسلمان اقوام خصوصاً لبنان اور فلسطین کے بہادر عوام اور اس عظیم شہید کے خاندان کی خدمت میں تبریک و تعزیت پیش کرتا ہے۔ اور ایک بار پھر یہ اعلان کرتا ہے کہ ناپاک اور جعلی صہیونی حکومت کے سفاکانہ جرائم جلد ہی اس کی اپنی تباہی کا سبب بنیں گے اور خدا کے حکم، دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کی حمایت، اور مقاومت کے محور بالخصوص حزب‌اللہ لبنان کی جدوجہد سے یہ پلید اور خونخوار وجود نابود ہو جائے گا۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ۱۴۰۳/۷/۷ بمطابق ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳ 🌐کانال رسمی روابط عمومی و مرکز خبر |برای اطلاع از آخرین اخبار المصطفی هم اکنون عضو شوید 👇👇👇 🆔@newsmiu